مخدوم رشید، دکان سے لاش برآمد
ملتان(وقائع نگار) 35سالہ شخص کی دکان میں نعش پائی گئی اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔مخدوم رشید پولیس کو پل سہو سے محسن نے اطلاع دی کہ پلاٹ سکیم کا (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
رہائشی درزی اسماعیل اپنی درزی کی دوکان میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سرد خانے منتقل کردی پولیس کے مطابق قتل یا خودکشی قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا اصل حقائق بعد ازرپورٹ معلوم ہوسکے گے تاہم تفتیش کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔