جامعہ زکریا، ایمپلائز یونین گروپس متحد، انتظامیہ کو ڈیڈ لائن

    جامعہ زکریا، ایمپلائز یونین گروپس متحد، انتظامیہ کو ڈیڈ لائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے ایک سے لیکر 16تک ملازمین اپنے حقوق کےلئے ایک پیج پر آگئے گذشتہ احتجاج کا اعلان تھا مگر وائس چانسلر کیمپس سے غائب رہے ،اور دفتر نہیں آئے ان کے عملے کا جواب تھا کہ وہ اسلام آباد میںتھے وہ آفس آئیں مگر دفتری ٹائم تک وہ کیمپس میں نہیں آئے دوسری طرف ایمپلائز یونین کے تمام گروپس نے مطالبات کی ڈیڈ(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

 لائن دے دی ہے ایمپلائز یونین کے صدر حر غوری کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کو کئی درخواستیں دیں ٹیچرز کو 10کروڑ کے رکے ہوئی واجبات دئے جاسکتے ہیں توسکیل ایک سے لیکر 16تک ملازمین کو عید بونس کیوں نہیں مل سکتا ملازمین کا عیدالفطر بونس (11000)- سابقہ ھاف ڈیز ، نائٹ الاونسز و دیگر واجبات کی ادائیگی کےلے اعلیانتظامیہ سے بار بار گزارش کی گئی لیکن یقین دھانیوں کے باوجود تا حال اس پر عملدرآمد نا ھوا۔ اگر دو دنوں کے اندر عیدالفطر بونس سمیت دیگر واجبات کی ادائیگیاں نا کی گئیں توقلم چھوڑ ہڑتال /تالا بندی کرنے کے بوسن روڑ بلاک کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ھو گی بہاوالدین زکریا ایمپلائز گروپ بی زیڈ یونیورسٹی ملتان کے چیرمین ملک شاہد ریاض موتھا *چیف آرگنائزر قاسم خان سنجرانی کا کہنا ہے کہ موجودہ اپیملائز ویلفیئر ایسوسی ایشن اپنے حق کو بھیک بنا کر نہ لے اب وقت آگیا ہے کہ سنجیدہ قدم اٹھایا جائے صرف اور صرف 1 سے 16 سکیل کی ادائیگیاں کیوں رکی ہوئی ہیں ۔ ہماری انتظامیہ سے بھی گزارش ہے کہ اس ماہ مبارک میں ملازمین کو دیوار کے ساتھ نہ لگایا