لاہورہائیکورٹ:درخواست ضمانت کی سماعت25مارچ تک ملتوی

      لاہورہائیکورٹ:درخواست ضمانت کی سماعت25مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس جواد ظفر نے قتل کے مقدمے میں محمد نعیم کی درخواست ضمانت کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

ملزم کے وکیل ایم ار فخر بلوچ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا ملزم محمد نعیم اڑھائی سال سے جیل میں ہے تاحال ٹرائل مکمل نہ ہوا ہے۔اس لئے وہ ضمانت کا حقدار ہے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ملزم۔کے کونسل نے کہا کہ کہ ممتاز کا قتل تھانہ جلال پور پیر والا کے اندرپولیس کی موجودگی میں ہوا ہے اور محمد صادق زخمی ہوا جہاں نقاب پوشوں نے فائرنگ کر کے ممتاز کو قتل کر دیا لیکن پولیس نے بلا تحقیق ان کے مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا وہ اڑھائی سال سے جیل میں ہیں ٹرائل بھی اگے نہیں بڑھ رہا ہے یاد رہے کہ مقتول پارٹی نے کچھ عرصہ قبل ملزم محمد نعیم کے بھائی کو قتل کر دیا تھا اور اٹھ افراد کو زخمی کیا تھا