دو منشیات فروشوں کو سزائیں، جرمانے عائد
وہاڑی(نامہ نگار،خبر نگار،نمائندہ خصوصی،سپیشل رپورٹر) پولیس کی جانب سے شفاف تفتیش کر کے منشیات فروشوں کو سزائیں دلوانے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں فاضل(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
جج نے پولیس تھانہ گگو کے مقدمہ 289/24 کے ملزم منشیات فروش اکرم کو جرم ثابت ہونے پر 11 ماہ قید اور 10 ہزار جرمانہ جبکہ پولیس تھانہ ماڈل ٹان کے مقدمہ نمبر 1282/23 کے ملزم عاطف کو جرم ثابت ہونے پر ایک سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا علاوہ ازیں پولیس تھانہ صدر نے والدہ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے بدبخت بیٹے لیاقت کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ گگو اور سٹی بوریوالا پولیس نے 3 گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ورثا کے حوالہ کردیا جس پر ورثا نے دعائیں دیں۔