ستھرا پنجاب ، حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوشاں، ظہیر اقبال چنڑ
بہاولپور( ڈسٹرکٹ بیورو)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جس سے دیہی علاقہ جات میں بھی شہریوں کے معیار کی صفائی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوامی فلاحی اقدامات کو مقدم رکھا ہے اوروزیر اعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام اسی سلسلے(بقیہ نمبر27صفحہ7پر )
کی کڑی ہے۔انہوں نے یہ بات بی ڈبلیو ایم سی کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلے میں نئے لوڈر رکشوں،کنٹینرز اور ہینڈ کارٹس کے افتتاح کے لیے کرافٹ بازار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔