کسان کارڈ، دوسرے مرحلے کےلئے75ارب مختص کرنیکا فیصلہ

  کسان کارڈ، دوسرے مرحلے کےلئے75ارب مختص کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر) وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاس میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہو ا جس میں وزیر اعلی پنجاب زیادہ گندم اگا پروگرام کے تحت انعقاد ہونے والی تقریب کے لئے انتظامات کاجائزہ لیا (بقیہ نمبر3صفحہ7پر )

گیا۔اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کے آئندہ بجٹ میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں کی تجاویز کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب زیادہ گندم اگا پروگرام کے تحت 57733درخواستیں وصول ہوئیں۔تصدیق کے بعد 21496درخواست کنندگان کو اہل قرار دیا گیا۔اس پروگرام کے تحت 50ہارس پاور کے ٹریکٹرز 12.5ایکڑ سے زیادہ گندم کاشت کرنے والوں کوبذریعہ شفاف قرعہ اندازی فراہم کئے جائیں گے۔قرعہ اندازی کی تقریب وزیر اعلی پنجاب کی سرپرستی میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت شعبہ زراعت توسیع نے5لاکھ 60ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کی تصدیق کر لی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب صوبہ میں زرعی میکانائزیشن کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ اس مقصد کے حصول کیلئے آئندہ دو سالوں میں 35ارب روپے کی فنانسنگ کی جائے گی۔ کسانوں /سروس پروائیڈرز کو 5 کروڑ روپے تک کا بلا سود زرعی قرضہ بینکوں کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔اس پروگرام کے تحت چھوٹے سروس پروائیڈرز مستفید ہوں گے۔دو سالوں میں ایک ہزار ہائی ٹیک مشینر ی کیلئے بلا سودزرعی قرضے دئیے جائیں گے۔ یہ مشینری پروگرام گندم،دھان،باغات اور مکئی کی فصل کی پیداوار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گی۔ اس پروگرام کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لانچ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک نے کہا کہ کسان کارڈ کے پہلے فیز میں اب تک 5لاکھ 39ہزار کارڈ کاشتکارمستفید ہو چکے ہیں۔کسان کارڈ کے دوسرے فیز میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے 25ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو شامل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کسان کارڈ کے تحت فی ایکڑ قرض کی حد میں اضافہ کرکے 40ہزار روپے رکھی جائے گی اور پروسیسنگ فیس کو بھی کم کیا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کیلئے دوسرے مرحلہ کے دوران75 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی جائے گی۔