فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک، ہوٹلوں، بیکریز سے باسی خوراک برآمد

  فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک، ہوٹلوں، بیکریز سے باسی خوراک برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوزرپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر ماہ مقدس میں ناقص خوراک بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق بیرون حرم گیٹ، چوک شاہ عباس، ثنا اللہ چوک مخدوم رشید اور جناح ٹا(بقیہ نمبر4صفحہ7پر )

ن سورج میانی روڈ پر 5 تکہ شاپس اینڈ باربی کیو پوائنٹس اور ہوٹلوں کو آلودہ فریزر میں خوراک کی سٹوریج، مردہ حشرات پائے جانے، خام اشیا کی آلودہ فرش پر سٹوریج اور صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر 1 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح ٹھٹہ روڈ پل 114، پل باگڑ کبیروالا، قائد اعظم بلاک خانیوال میں 3 سویٹس اینڈ بیکرز کو فوڈ آئٹمز میں مکھیاں پائے جانے، باسی خوراک کی موجودگی، آئل میں مردہ حشرات پائے جانے، خوراک کی تیاری میں ایکسپائری اجزا کے استعمال پر 57 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاہ ٹیسٹ کے دوران پانی میں بیکٹیریا پائے جاتے پر واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ اس کے علاہ کینال روڈ بوریوالا میں پیزا پوائنٹ کو چائنہ نمک کے استعمال پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید وہاڑی میں ملتان روڈ، اڈہ دیوان صاحب بوریوالا، اڈہ پکھی موڑ، چک 247 ای بی، گڑھا موڑ میلسی میں 5 بیکریوں کو بیکری آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگ، برفی کی تیاری میں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے، ایکسپائری مربہ جات برآمد ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 85 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے ۔