بوگس کاغذات، لیہ میں آپریشن، دو کلرک گرفتار، تفتیش شروع
چوک اعظم (نمائندہ خصوصی) بوگس مسلیں تیار کر کے سرکار کو کروڑوں کانقصان پہنچانے والے ڈی سی آفس کے ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے تفصیل کے مطابق ضلع لیہ پنجاب کا وہ ضلع ہے جس کا ہر تیسرا زمیندار کسی نہ کسی طرح سے زمین کے فراڈ سے متاثر ہے لوگ سال ہا سال عدالتوں کے چکر لگا تے رہتے ہیں لوگ رقم ادا کر کے بھی زمین کے مالک(بقیہ نمبر20صفحہ7پر )
نہیں بنتے جس کے اصل ذمہ دارا ڈی سی آفس کے بعض کرپٹ ملازمین ہیں بوگس مثلیں تیار کر کے فرضی کاغذات کے ذریعے زمینوں کی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں یہی لوگ پہلے رقبہ الاٹ کرواتے ہیں اور بعد میں رقبہ کی بابت رپورٹ کر کے اس ا سے خارج کروا دیتے ہیں اور پھر نئی الاٹمنٹ کر دی جاتی ہے یہ سلسلہ گزشتہ درجنوں سال سے جاری و ساری ہے جو کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اب درست سمت میں سفر کا اغاز کر دیا گیا ہے اینٹی کرپشن ٹیم نے دو کلرک اور ایک مفاد کنندہ کو حراست میں لے لیا ہے۔