ضلع لیہ، بیوہ اور دیہی خواتین میں جانوروں کی تقسیم شروع

  ضلع لیہ، بیوہ اور دیہی خواتین میں جانوروں کی تقسیم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چو ک اعظم،کوٹ سلطان(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے لائیو سٹاک اثاثہ جات پروگرام کے تحت ضلع لیہ کی 401 سے زائد مستحق مطلقہ/ بیوہ خواتین کو بچھڑی اور کٹیاں تقسیم کرنے کاآغا زکردیاگیا۔ سپیشل سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب اظفر ضیانے یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں منعقدہ تقریب میں مستحق مطلقہ اور بیوہ خواتین میں لائیو(بقیہ نمبر19صفحہ7پر )

سٹاک اثاثہ جات دیے۔ اس موقع پر کوٹ سلطان سے ممبر صوبائی اسمبلی علی اصغر خان گرمانی، سابق ایم این اے ثقلین شاہ بخاری، سابق ایم پی اے طاہر رندھاوا، رہنما مسلم لیگ ن سمعیہ عطاشہانی، اسلم سمرا، عابد انوار علوی،سعید اچلانہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک، سابق اے ڈی سی آر لیہ اشفاق سیال، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈی جی خان ڈاکٹر نظام الدین، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ، میڈیا نمائندگان، لائیو سٹاک افسران و فیلڈ سٹاف، مطلقہ/ بیوہ خواتین کی بڑی تعداد موجودتھے۔تقریب میں شفافیت کو برقراررکھنے کے لیے مستحق خواتین نے قرعہ اندازی کے ذریعے خود پرچیاں اٹھاکر جانور منتخب کیے۔ منعقدہ تقریب میں پہلے مرحلے کے آغاز پر 247 مستحق مطلقہ،بیوہ خواتین جس میں لیہ کی 211جبکہ چوبارہ کی 36مستحق مطلقہ،بیوہ خواتین میں جانور تقسیم کیے گئے دوسرے مرحلے میں تحصیل کروڑ میں تقسیم کیے جائیں گے۔