آئل مافیا کےخلاف آپریشن، ایک ملزم گرفتار، متعدد فرار، تحقیقات کا دائر ہ وسیع
قصبہ گجرات(نمائندہ پاکستان )محمود کوٹ پی ایس او آئل ڈپو کی پائپ لائن پر تین کلو میٹر کے فاصلہ پر پندرواں کلمپ پکڑا گیا جس کے زریعے تیل چوری کی واردات کی جارہی تھی اب تک لاکھوں لیٹر ڈیزل پیٹرو(بقیہ نمبر17صفحہ7پر )
ل چوری کیا جاچکا جبکے اس چوری میں ملوث افراد کو سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے چھوڑ دیا گیا یا پھر پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں نے چوروں کا مکمل ساتھ دیا جس کی وجہ سے کلمپ مافیا بے لگام ہو چکا یے آئل مافیا کنگ شبیر قصائی سجاد عرف سجی ٹینی ملازم شاہ و قصبہ گجرات سے دیگر مافیا کے ارکان کے شامل ہونے کے انکشاف سامنے آیا ہے جبکہ زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سناواں پولیس نے ملام شاہ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر علاقے سے رفوچکر ہوچکے ہیں۔