منشیات سپلائی کرنیکا منصوبہ فلاپ، 10کلو سے زائد چرس برآمد

  منشیات سپلائی کرنیکا منصوبہ فلاپ، 10کلو سے زائد چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چو ک اعظم (نا مہ نگار) تھانہ فتح پور پولیس نے منشیات کی بھاری (بقیہ نمبر15صفحہ7پر )

مقدار میں سمگلنگ ناکام بنادی منشیات کا بڑاڈیلر گرفتار،منشیات کی بڑی کھیپ برآمد،تھانہ فتح پور پولیس کے سب انسپکٹر سجاد بشیر اور اے ایس آئی ریاض حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران نا کہ بندی مشکو ک موٹر سائیکل کوروک کرچیک کیا، منشیات سمگلر ایاز حسین عرف شادا گٹو میں منشیات چھپا کر بغر ض سمگلنگ لے جا رہا تھا،ملزم سے 10 کلو 625 گرام چرس برآمد ہونے پر انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس ایچ اوتھانہ فتح پورعبد الروف کاکہنا ہے کہ ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کے وژن ''منشیات سے پاک معاشرہ '' کی تکمیل کےلئے منشیات کے سودا گر وں کے گردگھیرا تنگ کر دیا گیا ہے،جلد ہی منشیات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔