ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی تعمیرات، قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن
ملتان (نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے(بقیہ نمبر6صفحہ7پر )
انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی تعمیرات و قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی ۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات و قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بہاولپور روڈ القائم ٹان میں بہار حسین کی جانب سے پارک کی جگہ پر قبضہ کی صورت میں 21 مرلہ جگہ پر بنائے گئے تین کمرشل ہالز کو ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے مسمار کر دیا۔جبکہ وزیر اعلی محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے وہاڑی چوک،چوک کمہاراں والا،قصوری چوک،ایم اے جناح روڈ،ایم ڈی اے کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی روڈ و نگانہ چوک تک روڈ سائیڈز کو تجاوزات سے کلیئر کروا دیا۔شعبہ تعلقات عامہ ایم ڈی اے[4:50 PM, 3/17/20