شک، الزام ، والد کی فائرنگ، بیٹی قتل، پولیس تفتیش شروع

شک، الزام ، والد کی فائرنگ، بیٹی قتل، پولیس تفتیش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گگومنڈی(نامہ نگار)بدچلنی کاالزام لگا کر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کوقتل بھتیجی کوزخمی کر د یا ۔ مقتولہ (س)اپنی کزن (بقیہ نمبر9صفحہ7پر )

(آ)کے ساتھ پیزاکھانے بازارگئی باپ کوشک گزراکہ وہ گھرسے بھاگ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاﺅں371۔ای بی کے رہائشی طاہرولدحنیف کی بیٹی سمیعہ طاہراپنی کزن آمنہ کے ہمراہ پیزاکھانے اڈاشاہ جنیدپرگئیں تواس کے باپ طاہرکوشک گزراکی سمیعہ طاہرکسی آشناکے ساتھ بھاگ گئی ہے جب سمیعہ طاہراپنی کزن آمنہ کے ساتھ واپس آئیں اوررات کوسوگئیں توتین بجے شب سمیعہ کے باپ طاہراوراس کے چچالیاقت علی نے اس پرفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں سمیعہ موقع ہی جاں بحق جبکہ اس کی کزن آمنہ زخمی ہوگئی یونان میں مقیم سمیعہ کے چچازبیرچوہان نے وڈیوبیان میں کہاکہ طاہرنے سمیعہ کی والدہ کوطلاق دے دی تھی اورسمعیہ کی کفالت میں اورمیراوالدلیاقت علی کرتے تھے طاہرنے سمیعہ پرجھوٹے الزامات لگاکراسے ناحق قتل کیاہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتولہ اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاہے۔