شہر لاہور میں ویگو ڈالہ / وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا عزم

  شہر لاہور میں ویگو ڈالہ / وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا عزم
  شہر لاہور میں ویگو ڈالہ / وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام وعلیکم پارے پارے دوستو سنائیں کیسے  ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے اور اللہ پاک کے.  حکم سے ہم بھی اچھے ہی ہیں۔جی دوستوں یقیناً  اہلیان لاہور کے لئے زبردست خبر ہیکہ لاہور  پولیس نے شہر لاہور سے ویگو ڈالہ وی آئی اور وی آئی پی سکیورٹی گارڈ رکھنے پہ پابندی کا فیصلہ کر لیا اور باقاعدہ عوام کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور وی آئی پی /ویگو ڈالہ کے خلاف آگاہی مہم دو ہفتے کے لئے چلائی جائے گی اور آگاہی مہم میں شہریوں کو ویگو ڈالہ /وی آئی پی کچرکے خاتمہ کے بارے میں بتایا جائے گا اور جو آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے اسکے اہم نکات کچھ اسطرح سے ہیں کہ سڑکوں پہ طاقت کا  مظاہرہ نہ کیا جائے۔ ویگو ڈالہ / پولیس لائٹس، پولیس سائرن جعلی نمبر پلیٹ کو ممنوع قرار دیاگیا ہے جبکہ  گاڑی کے کالے شیشوں، غیر قانونی اسلحہ اور سکیورٹی گارڈز پہ بھی پابندی لگا دی گئی ہے اور اگر سکیورٹی گارڈ رکھنا ضروری ہو تو پولیس سے اجازت لازمی لینی پڑے گی اور یہ آگاہی مہم دو ہفتے جاری رہے گی اور دو ہفتے کے بعد خلاف ورزی پہ سخت کارروائی کی جائے گی اور اس ضمن میں لاہور کے صدر ڈویژ ن کے ساتھ ساتھ باقی سرکلز کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے اور یقینا خوش آئند قدم ہے اور یہ فیصلہ گزشتہ دنوں لاہور میں ایک واقع پیش آنے کے بعد کیا گیا اور اہل لاہور کا خیال ہے کہ اچھا فیصلہ ہے اور ہمیں یاد ہے کہ محترم جونیجو صاحب مرحوم کے دور میں  وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے گئے تھے لیکن جونیجو صاحب مرحوم کے اس نیک قدم کے  چند دنوں بعد ہی جناب جونیجو صاحب کو کرسی اقتدار سے رخصت ہونا پڑا تھا اور اب  شہر لاہور میں ویگو  ڈالہ و وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا عزم کیا گیا ہے تو دیکھتے ہیں کہ اب کیا ہوتا ہے اور دیکھنا تو یہ بھی ہے کہ آیا لاہور پولیس شہر سر لاہور سے ویگو ڈالہ وی آئی پی کلچر کے خاتمے میں کامیابی حاصل کر سکے یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا تو بہر حال دوستواجازت چاہتے ہیں آپ سے ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔

مزید :

رائے -کالم -