آغا سلمان، بابراعظم کا کون سا ریکارڈ توڑنے سے محروم رہے؟

آغا سلمان، بابراعظم کا کون سا ریکارڈ توڑنے سے محروم رہے؟
آغا سلمان، بابراعظم کا کون سا ریکارڈ توڑنے سے محروم رہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈنیڈن (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کا ریکارڈ توڑنے سے محروم رہ گئے۔

 ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان آغا سلمان نے قومی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالتے ہوئے 28 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ففٹی سے محروم رہے اور سابق کپتان بابراعظم کا ریکارڈ بھی نہ توڑ سکے۔

آغا سلمان اگر نیوزی لینڈ کیخلاف نصف سینچری سکور کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو وہ بابراعظم کے بعد ٹی20 میں کیویز کے خلاف ففٹی سکور کرنیوالے پہلے کپتان بن جاتے۔

بابراعظم پاکستان کے آخری ٹی20 کپتان تھے جنہوں نے کیویز کے خلاف ففٹی پلس سکور کیا تھا۔

یہ آخری موقع تھا جب کسی پاکستانی کپتان نے ففٹی پلس سکور کیا تھا اور آغا سلمان کے پاس اس کارنامے کا مقابلہ کرنے کا موقع تھا لیکن وہ محض 4 رنز سے یہ کارنامہ سرانجام دینے سے محروم ہوگئے۔

مزید :

کھیل -