یمن میں مقاصد کے حصول تک مہلک ہتھیاروں کا استعمال جاری رہےگا: پینٹاگون

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں مقاصد کے حصول تک مہلک ہتھیاروں کا استعمال جاری رہےگا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن پر ابتدائی فضائی حملوں میں 30 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پینٹاگون کے مطابق اہداف میں حوثیوں کے تربیتی مراکز اور سینئر ڈرون ماہرین شامل ہیں، حوثی یہ کہہ کر امریکی حملے روک سکتے ہیں کہ وہ حملےنہیں کریں گے۔