پنجاب حکومت فارماسیوٹیکل سیکٹر کی ترقی کے لیے پرعزم ہے: وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن

پنجاب حکومت فارماسیوٹیکل سیکٹر کی ترقی کے لیے پرعزم ہے: وزیر خزانہ مجتبیٰ ...
پنجاب حکومت فارماسیوٹیکل سیکٹر کی ترقی کے لیے پرعزم ہے: وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی میزبانی میں 3 کلب روڈ پر پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) اور کابینہ ممبران کے اعزاز میں ایک پروقار افطار عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں صوبائی وزراء، فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمایندوں اور کاروباری برادری کے افراد نے شرکت کی۔
افطار عشائیہ میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، وزیر صنعت و تجارت چوہدری شفیق، وزیر تعلیم رانا سکندر، وزیر قانون صہیب بھرتھ، صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگ اروڑہ،وزیر معدنیات شیر علی گورچانی اور دیگر کابینہ ممبرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے پنجاب میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے فروغ اور صحت کے شعبے میں حکومتی اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا۔
وزیر خزانہ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  کی قیادت میں صحت کے شعبے میں وسیع پیمانے پر اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں، اور فارما انڈسٹری ان اقدامات میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔  پنجاب حکومت مقامی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو پالیسی معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کو معیاری اور سستی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ حکومت فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دے رہی ہے تاکہ عالمی معیار کی ادویات مقامی سطح پر تیار کی جا سکیں۔ انہوں نے فارما سوٹیکل مینوفیکچررز  ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو بتایا کہ پنجاب حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیےنجی شعبے کو سہولیات فراہم کر رہی ہے، اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
 تقریب میں شریک پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے نمائندگان ، معروف صنعتکاروں اور دیگر کاروباری شخصیات نے  حکومت پنجاب کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے فارما انڈسٹری کی ترقی اور عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔
افطار عشائیے کے اختتام پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے رمضان المبارک کی برکتوں سے فیض یاب ہونے اور پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق دے اور پاکستان کو امن و استحکام عطا فرمائے۔
وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے اس موقع پر یقین دلایا کہ حکومت فارما انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی اور کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ ایک مؤثر اور دیرپا حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔