’’کسے اپنا کہیں‘‘ کے بعدافتخار افی کی ڈرامہ سیریل’’محبت میں فنا‘‘ مکمل
لا ہور(فلم رپورٹر)’’کسے اپنا کہیں‘‘ ، اور’’بہنیں ایسی بھی ہوتی ہیں‘‘ ، کی کامیابی کے بعد افتخار احمد عثمانی ڈرامہ سیریل’’محبت میں فنا لازم‘‘ لکھنے میں مصروف ، افتخار افّی نے بتایا کہ’’ مْحبت میں فناء لازم‘‘ عشق اور مْحبت کی لازوال داستان ہے یہ عشق لیلی مجنوں اورہیر رانجھا کا عشق نہیں ، یہ کہانی انسان کی انسان سے محبت پر مبنی ہے ، یہ عشق مجازی کی دلفریب داستان ہے ، جسے دیکھنے والوں کے دل مْحبت سے سرشار ہو جائیں گے ، میں کراچی کا شْکر گْزارہوں جو میری صلاحیتوں پر یقین کرتے ہیں اور مْجھے فخرہے کے میں لاہور کی سربْلندی کے لیئے کام کر رہا ہوں ،، اس ڈرامہ سیریل کے بعد ایک اور ڈرامہ لکھوں گاجس کا نام ہے۔’’محبت آخری ساحل‘‘دونوں ڈراموں کے ٹائٹل سونگ بھی میں نے لکھے ہیں۔میں اپنے اللہ کا بے حد شْکر گْذار ہوں جس نے مْجھے یہ عزت بخشی۔
یاد رہے، اْترے گا اب نہ کوئی خضر ، بھی افتخار احمد کی ہی تحریر تھی جسے بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی ،یاد رہے، اْترے گا اب نہ کوئی خضر ، بھی افتخار احمد کی ہی تحریر تھی جسے بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی ،افتخار افّی نے بتایا کے اْن کی لکھی ھوئی پہلی فلم ’’اسائلم‘‘کو بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ ملا ہے ،، یہ فلم انگریزی زبان میں ہے اور اس کے ہدایت کار عزیر سپرا ہیں ، فلم کو ایوارڈ ،، لاس انجلس فلم اینڈ سکرپٹ فیسٹول ہالی ووڈ میں ملا ہے یہ تقریب پچیس اپریل کو امریکہ میں ہوئی تھی۔