ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا طارق ملک کے آمدن سے زائد اثاثوں کی فائل کھول لی ، کل طلبی

ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا طارق ملک کے آمدن سے زائد اثاثوں کی فائل کھول لی ، ...
ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا طارق ملک کے آمدن سے زائد اثاثوں کی فائل کھول لی ، کل طلبی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے چیئرمین نادرا طارق ملک کے آمدن سے زائد اثاثوں کی فائل کھول لی اور انہیں کل طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین نادرا کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،ایف آئی اے نے نادرا ہیڈکوارٹرز سے ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا۔

طارق ملک پر نادرا کے ٹھیکے میں مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے، ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ٹھیکے میں مبینہ طور پر 30 ملین ڈالر کی کرپشن کی گئی ،مہنگاٹھیکہ من پسند بین الاقوامی کمپنی کو دیا تھا، مہنگے ٹھیکے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔