گھریلو تنازع پر سسر نے گولیاں چلادیں، بہو اور پوتا قتل

گھریلو تنازع پر سسر نے گولیاں چلادیں، بہو اور پوتا قتل
گھریلو تنازع پر سسر نے گولیاں چلادیں، بہو اور پوتا قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)شیر گڑھ گلتاب بانڈہ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر سسر نے غصے میں آ کر بہو اور پوتے پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق سسر کی فائرنگ سے بہو اور 2 سالہ پوتا منصور جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق خاتون اور بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم مظفر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ فائرنگ گھریلو تنازع پر کی گئی۔