فلم میں اچھے کردار کی آفر ضرور قبول کروں گا، بابر علی

             فلم میں اچھے کردار کی آفر ضرور قبول کروں گا، بابر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کے  ماضی قریب  کے ہیرو بابر علی نے کہا ہے کہ اگر کسی مضبوط کردار کی آفر ہوئی تو فلم میں ضرور کام کرونگا۔  ایک انٹرویو میں بابر علی نے کہا  کہ  آج کل زیادہ وقت ٹی وی ڈراموں کو دے رہا ہوں  لیکن ایسا کہنا کہ میں فلم انڈسٹری  سے آؤٹ ہوگیا ہوں تو یہ بات درست نہیں ہوگی۔ کہا  میں  کبھی بھی فلم انڈسٹری سے آؤٹ نہیں ہو سکتا جیسے ہی مجھے کوئی مضبوط کردار والی  اچھی فلم  کی آفر ہوئی جو میری سوچ کے مطابق ہوئی  تو یقینا میں کام کروں گا کہا  مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ شائقین آج بھی مجھے پسند کرتے ہیں۔  اور مجھے بڑی سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں ہمیشہ معیاری کرداروں میں نظر آنے کی کوشش کرنامیری اولین ترجیح رہی ہے۔

مزید :

کلچر -