مرکزی مسلم لیگ ملک کی حفاظت کریگی،سیف اللہ قصوری

  مرکزی مسلم لیگ ملک کی حفاظت کریگی،سیف اللہ قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان سازشوں میں گھرا ہوا،وطن عزیز کی حفاظت و سلامتی کے لئے مرکزی مسلم لیگ کردار ادا کرتی رہے گی، اندرونی و بیرونی دشمنوں کی سازشوں سے ملک کو بچائیں گے،میڈیا کا کردار انتہائی اہم، میڈیا نوجوانوں کو مایوسیوں کی بجائے امید کی کرن دکھائے،بے روزگار نوجوانوں کے لئے اپنا کماؤ پروگرام شروع کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ کے سنٹرل میڈیا سیل کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری انجینئر حارث ڈار، مرکزی ترجمان تابش قیوم،سیکرٹری جنرل لاہور مزمل اقبال ہاشمی،پنجاب و خیبر پختونخوا کے زونل میڈیا کوآرڈینٹرز، ضلعی ترجمانوں نے شرکت کی۔

 ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیجیٹل روزگار پروگرام صلاحیت بڑھاؤ "اپنا کماؤ" یکم مئی سے شروع کر رہی ہے،پروگرام کے تحت ملک بھر میں بے روزگار مردوخواتین کو ڈیجیٹل کورس کروائے جائیں گے اور انہیں ہنر مند بنایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں ضلع و تحصیل کی سطح پر میڈیا ورکشاپس بھی کروائی جائیں گی.