شفیق آباد، شہری کو قتل کرنے کیلئے آیا ملزم جوابی فائرنگ میں مارا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) شفیق آباد میں شہری کو قتل کرنے آیا خود مارا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ افتخار نامی شخص عثمان بٹ نامی شخص کو قتل کرنے کے لیے آیا عثمان بٹ اپنی دکان کے باہر بیٹھا ہوا تھا۔سامنے آنے والی فوٹیج کے مطابق افتخار عثمان پر فائرنگ کرتا ہے عثمان کی جوابی فائرنگ سے افتخار جاں بحق ہوگیا۔