پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں،حسن علی نے  وہاب ریاض کا ریکارڈ توڑدیا

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں،حسن علی نے  وہاب ریاض کا ریکارڈ توڑدیا
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں،حسن علی نے  وہاب ریاض کا ریکارڈ توڑدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی ) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے  وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کیا۔

حسن علی نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں  یہ  اعزاز اپنے نام  کیا ۔کنگز کی جانب سے فاسٹ  بولر حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔  دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل کی 84 اننگز میں سب سے زیادہ 116 وکٹیں حاصل  کرلی ہیں ۔

اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔30 سالہ حسن علی پی ایس ایل 10 میں شاندار فارم میں ہیں اور اب تک وہ 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -