ڈاکٹرز نے زخمی بیٹے کی تیمار داری کیلئےہسپتال  گئے باپ کا آپریشن کردیا

ڈاکٹرز نے زخمی بیٹے کی تیمار داری کیلئےہسپتال  گئے باپ کا آپریشن کردیا
ڈاکٹرز نے زخمی بیٹے کی تیمار داری کیلئےہسپتال  گئے باپ کا آپریشن کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست  راجستھان کے کوٹا میڈیکل کالج میں ایک شخص نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے حادثے میں زخمی ہونے پر اس کے بجائے اس کے مفلوج والد کا آپریشن کر دیا۔ متاثرہ شخص منیش کو ایک حادثے میں چوٹ لگنے کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کی سرجری ہفتے کے دن طے تھی۔ منیش نے بتایا کہ چونکہ اس کی دیکھ بھال کے لیے اور کوئی نہیں تھا اس لیے اس نے اپنے مفلوج والد کو ہسپتال بلایا تاکہ وہ اس کے ساتھ رہ سکیں۔منیش کے مطابق وہ خود آپریشن تھیٹر میں داخل اور تیار تھا جبکہ اس کا والد باہر بیٹھا ہوا تھا۔ تاہم اندر کیا ہوا، وہ جان کر حیران رہ گیا۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق منیش نے کہا "میرا ایکسیڈنٹ ہوا، مجھے چوٹ آئی، اور چونکہ میرے ساتھ کوئی نہیں تھا، میں نے اپنے مفلوج والد کو ساتھ بلایا۔ میری سرجری ہفتے کو طے تھی، اس لیے میں نے ان سے کہا وہ باہر بیٹھ جائیں۔ میں خود  آپریشن  میں تھا، مجھے نہیں پتا کیا ہوا، لیکن اب میرے والد کے جسم پر 5 سے 6 ٹانکے لگے ہیں۔"

منیش نے مزید بتایا کہ اسے یہ بھی یاد نہیں کہ اس کا آپریشن کس ڈاکٹر نے کیا۔ اس نے بے بسی کے عالم میں کہا "مجھے ڈاکٹر کا نام بھی یاد نہیں جس نے آپریشن کیا، میں خود اس حال میں پڑا ہوں، میں کیا کر سکتا ہوں؟"

ادھر کوٹا میڈیکل کالج ہسپتال کی پرنسپل ڈاکٹر سنگیتا سکسینہ نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے کہ معاملے کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ڈاکٹر سکسینہ نے کہا، "میں نے سپرنٹنڈنٹ سے کہا ہے کہ وہ کمیٹی بنائیں اور 2 سے 3 دن میں رپورٹ پیش کریں۔ تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو تحقیقات کرے گی اور حقیقت سے آگاہ کرے گی۔"

مزید :

ڈیلی بائیٹس -