مکان کے تازہ لینٹر کے اوپر کھیلتے بچے چھت گرنے سے جاں بحق

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ کوٹنئی میں پیش آیا جہاں زیر تعمیر مکان کے تازہ لینٹر کے اوپر بچے کھیل رہے تھے ، بچے گیٹ کے اوپر تازہ تعمیر شدہ ٹیرس پر موجود تھے ۔موقع پر جاں بحق اور زخمی بچوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔