نوازشریف چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دیاجائے:صفدر علی شاہ

نوازشریف چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دیاجائے:صفدر علی شاہ
نوازشریف چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دیاجائے:صفدر علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)مسلم لیگ نواز عمرکوٹ  کے سینئر نائب صدر سید صفدر علی شاہ نےکہاہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک مسائل سے آزاد ہو کر مستحکم معیشت کی جانب بڑھ رہا ہےان مسائل کے خاتمے کے لیے  میاں نواز شریف نے  ہدایات کی ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے، مہنگائی کم کی جائے  ان خیالات کا اظہار  انہوں نے عمرکوٹ میں مسلم لیگ نون کےکارکنوں سے باتیں کرتےہوئے کیا ،سید صفدر علی شاہ نےکہاکہ ملک میں معاشی اور داخلی استحکام کی بہتر تدابیر کے ثمرات اگلی نسلوں تک پہنچیں گے  ،مسلم لیگ ن کی حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کےلیےکام کررہی ہے،  انہوں نے کہا کہ پٹرول، بجلی سستی ہونےکےساتھ مہنگائی میں کمی واقع ہو رہی ہےان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین اگر تنقید برائے تنقید کی سیاست چھوڑ کر عوامی مسائل کےحل میں حکومت کا ساتھ دیں توملک کو ایشیئن ٹائیگر بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔