گھر سے ٹافیاں لینے نکلنے والے 8 سالہ بچے کی لاش مل گئی، قتل سے پہلے معصوم کے ساتھ کیا بھیانک واردات کی گئی؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات

گھر سے ٹافیاں لینے نکلنے والے 8 سالہ بچے کی لاش مل گئی، قتل سے پہلے معصوم کے ...
گھر سے ٹافیاں لینے نکلنے والے 8 سالہ بچے کی لاش مل گئی، قتل سے پہلے معصوم کے ساتھ کیا بھیانک واردات کی گئی؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاؤالدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھر سے ٹافیاں لینے کیلئے نکلنے والے 8 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

سوہاوہ کا 8 سالہ تیمور گھر سے ٹافیاں لینے نکلا تھا لیکن کبھی گھر واپس نہ لوٹا۔ معصوم بچے کی لاش پڑوس میں ہی زیر تعمیر مکان سے ملی ۔ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ناصر سیال واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوگی، فی الحال پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بچے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔