چارسدہ موٹروے پر پاکستانی نژاد امریکی خاندان لٹ گیا
چارسدہ (ویب ڈیسک) چارسدہ موٹروے پر ڈاکو پاکستانی نژاد امریکی خاندان سے موبائل فون، زیور، پیسے اور سفری دستاویزات لے کر فرار ہوگئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر متاثرہ خاندان کے سربراہ کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔متاثرہ خاتون کے مطابق کابلی کورونہ کے قریب لوٹ مار کا یہ واقعہ پیش آیا جس میں تین مسلح ڈاکوؤں نے ٹائر بلاسٹر سے گاڑی کے ٹائر ناکارہ بنائے۔
خاتون کا کہنا ہے ان کی فیملی امریکا سے پاکستان عید منانے آئی، اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے، ڈکیتی کا واقعہ 16 جون کی رات 2 بجے پیش آیا۔متاثرہ خاتون نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔