پولیس کی چھاپہ مار کاروائی،لاکھوں مالیت کی سگریٹ برآمد

  پولیس کی چھاپہ مار کاروائی،لاکھوں مالیت کی سگریٹ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس کی کامیاب کارروائی، غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد، لاکھوں روپے مالیت کہ کارٹن سگریٹ برآمد.ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پرایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈا_¶ن جاری.ایس ایچ او تھانہ سائیٹ کا مخفی اطلاع پہ راھوجہ لنک روڈ کے قریب کامیاب کاروائی، بھاری تعداد غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ سگریٹ سے بھرے کارٹن برآمد جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب۔غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ (115) کارٹن سگریٹ کو برآمد کیا گیا، مقدمہ درج.جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ناکہ بندی جاری ہے.ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر کی جانب سے پولیس پارٹی کے لیے شاباشی کا پیغام