عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ترجمان میں ایک بار پھر تبدیلی

راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ترجمان میں ایک بار پھر تبدیلی ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق نیاز اللہ نیازی کو بشریٰ بی بی کے ترجمان کی بھی ذمہ داری دے دی گئی۔فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں وکلاء سے ملاقات میں کیا، نیاز اللہ نیازی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ترجمان ہوں گے۔