ایم کیو ایم حکومت سے ناراض ، رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

ایم کیو ایم حکومت سے ناراض ، رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب
ایم کیو ایم حکومت سے ناراض ، رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے لئے رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا تھاکہ ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے پر مشاورت کریں گے۔امین الحق کا کہنا تھا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں کہ آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ ہماری خواہش تھی کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں لیکن ایم کیو ایم کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔
امین الحق کا کہنا تھاکہ شہباز شریف حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکیج پر وعدہ کیا تھا، گزشتہ ڈیڑھ سال سے حکومت نے ایم کیو ایم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، کراچی اور حیدراباد پیکیج سمیت دیگرتحفظات موجود ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا ایم کیو ایم کے حوالے سے رویہ اچھا نظر نہیں آرہا ، ترقیاتی پیکیج پرکہیں پر کام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ، پارٹی وفاقی حکومت سے علیحدگی سمیت اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے پر مشاورت کرے گی۔