آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات,  فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری

  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات,  ...
  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات,  فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل سننے کے بعد فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق، ڈی ایس پی حسن افتخار کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ اسی طرح انسپکٹر مظہر اقبال کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت دی جبکہ ریٹائرڈ انسپکٹر محمد سعید اختر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔

اسی طرح کانسٹیبل ذیشان خان کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔