آدمی نے 17 دن میں اے آئی  کی مدد سے 10 لاکھ ڈالر کا کاروبار کھڑا کر لیا

آدمی نے 17 دن میں اے آئی  کی مدد سے 10 لاکھ ڈالر کا کاروبار کھڑا کر لیا
آدمی نے 17 دن میں اے آئی  کی مدد سے 10 لاکھ ڈالر کا کاروبار کھڑا کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایمسٹرڈیم (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈچ ٹیک انٹرپرینیور پیٹر لیولز نے محض 17 دن کے اندر مصنوعی ذہانت (اے آئی ) سے چلنے والا ایک نیا کاروبار کھڑا کر لیا، جس کی سالانہ آمدنی 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے اے آئی  پاورڈ براؤزر بیسڈ فلائٹ سمیولیٹر گیم fly.pieter.com بنایا، جو اب ہر ماہ  87 ہزار  ڈالر کما رہا ہے۔

پیٹر لیولز جو پہلے بھی کئی کامیاب آن لائن بزنس ماڈلز بنا چکے ہیں، نے  اے آئی  آٹومیشن اور نو کوڈ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے یہ نیا پروجیکٹ تیار کیا۔ ان کا یہ نیا فلائٹ سمیولیٹر Three.js اور Cursor جیسے  اے آئی کوڈنگ ٹولز کی مدد سے بنایا گیا ہے، اور حیران کن طور پر اس کا ابتدائی ورژن محض تین گھنٹوں میں تیار کر لیا گیا تھا۔

نیوز 18 کے مطابق fly.pieter.com ایک فری ٹو پلے ایم ایم او  فلائٹ سمیولیٹر ہے، جس میں صارفین کو کسی بھی قسم کی بڑی اپ ڈیٹس یا لوڈنگ سکرینز کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس میں ایف-16، سیسنا 172، اے-10 وار تھاگ، ایس اے ایم ٹینک، ایلین ٹرائی اینگل اور بازوکا والے سکی گائے سمیت مختلف طیارے اور گاڑیاں شامل ہیں، جن کے اپنے منفرد سپیڈ، اونچائی اور فائر پاور فیچرز ہیں۔

پیٹر لیولز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس  (سابقہ ٹوئٹر) پر اعلان کیا کہ ان کا نیا گیم fly.pieter.com صرف 17 دن میں صفر سے 10 لاکھ ڈالر سالانہ آمدنی تک پہنچ چکا ہے۔ ان کے مطابق یہ کاروبار جلد ہی 1.2 ملین ڈالر سالانہ تک پہنچ سکتا ہے کیونکہ اس کی ماہانہ آمدنی ایک لاکھ  ڈالر تک جانے کے امکانات ہیں۔