مس پاکستان بھی کانز فلم میلے میں پہنچ گئیں، یہ کون ہیں؟ جان کر لوگ ماہرہ خان کو بھول جائیں گے

مس پاکستان بھی کانز فلم میلے میں پہنچ گئیں، یہ کون ہیں؟ جان کر لوگ ماہرہ خان ...
مس پاکستان بھی کانز فلم میلے میں پہنچ گئیں، یہ کون ہیں؟ جان کر لوگ ماہرہ خان کو بھول جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کانز(نیوز ڈیسک)یہاں سب یہ سمجھ رہے تھے کہ کانز فلم میلے میں پاکستان کی نمائندگی ماہرہ خان کر رہی ہیں لیکن اُدھر ایک اور حسینہ مس پاکستان کا ٹائٹل سجائے ماہرہ خان سے بھی دو قدم آگے دکھائی دے رہی ہیں۔یہ محترمہ انزیلکا طاہر ہیں جنہیں یہاں تو کم ہی لوگ جانتے ہیں لیکن باہر یہ پاکستان کی نمائندہ کہلاتی ہیں اور 2015 میں مس پاکستان ورلڈ کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ وہ پہلی بار کانز فلم میلے میں شرکت کر رہی ہیں البتہ اس سے پہلے 2016 میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن مس ارتھ میں بھی پاکستان کی نمائندہ کے طور پر شریک ہو چکی ہیں۔
ریڈ کارپٹ پر انزیلکا کے جلوے سب سے نرالے تھے۔ انہوں نے ناصرف انتہائی شاندار اور دلکش لباس زیب تن کر رکھا تھا بلکہ مقابلہ حسن میں جیتا گیا اپنا تاج بھی پہن کر آئی تھیں۔تصاویر بنوانے کے لئے انہوں نے فوٹوگرافرز کے سامنے ایک سے بڑھ کر ایک پوز بنایا اور عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔


انزیلکا اس موقع پر بہت مسرور نظر آئیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر انہوں نے اس خوشی کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا ”میں بہت خوشی اور فخر محسوس کر رہی ہوں کا اس کارپٹ پر قدم رکھا اور میری آمد پر مس پاکستان کا اعلان کیا گیا۔اس فلم میلے کا حصہ بننا بہت خوشی اور عزت کی بات ہے، لیکن ان خوبصورت تصاویر کے پیچھے بہت سی محنت ہے۔“