ون فائیوپرجھوٹی کال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

ون فائیوپرجھوٹی کال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے ون فائیوکی جھوٹی کال کرنے والے شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کافیصلہ کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاداکبرنے تمام ڈویژنل ایس پیزکوون فائیوپرجھوٹی کال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے اس موقع پر کہا جھوٹی کال سے ناصرف مشکل میں پھنسے اصل شخص کی حق تلفی ہوتی ہے بلکہ ون فائیوکی کالز پرشہریوں کی مددکرنے والے پولیس افسران کی کارکردکی بھی واضح طورپر متاثرہوتی ہے۔ حال ہی میں پولیس نے کاہنہ نواوراقبال ٹاؤن کے علاقوں میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرکے عوام کوپاگل بنانے والے ملزمان کوگرفتار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ون فائیوسسٹم کومزیداَپ گریڈکیاجائیگا۔

مزید :

علاقائی -