پشاور ایئرفورس کیمپ حملہ، کیپٹن اسفند سمیت دیگر شہداءکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اٹک، فیصل آباد،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بڈھ بیر ائیر بیس پر حملے کے دوران دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن اسفند یار سمیت دیگر شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ۔کیپٹن اسفند کوان کے دوست اور روم میٹ کیپٹن عمر کی قیادت میں 11فرننٹیئر کور سکواڈ نے گارڈآف آنر پیش کیا ۔کیپٹن اسفند کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر اٹک میں اداکی گئی۔کیپٹن اسفند یار بخاری کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پور شہر ہی امڈ آیا اور ملک پر جان نچھاور کرنے والے جوان کی نماز جنازہ ادا کی اس موقع پر عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ان کے آخری دیدار کیلئے لوگ جوق در جوک آتے رہے ۔
اسفند یار بخاری کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے سے بچھڑنے کا غم ہے لیکن اس کی شہادت کی خوشی ہے شہادت کا رتبہ پانے پر بیٹے کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں ۔علاوہ ازیں فیصل آباد میں پاک فضائیہ کے جونیئر ٹیکنیشن شان علی شوکت کی پورے اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی ۔ان کی نماز جنازہ گورنمنٹ ایف سی ہائی سکول میں ادا کی گئی جس میں افسروں اور مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی،جبکہ ائیر چیف سہیل امان کی جانب سے پھولوں کا دستہ بھجوایا گیا ۔
شان علی نے گزشتہ ماہ ہی سر پر سہرا سجایا تھا ۔علاوہ ازیں راولپنڈی میںپاک آرمی کے صہیب ، مردان میں اسرار،تلہ گینگ میں پی اے ایف کے ٹیکنیشن ندیم شہیداورجڑانوالہ میں شہید زین علی شمسی کو بھی نماز جنازہ ادا ئیگی کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ندیم شہید کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے کی وطن کیلئے قربانی اوربیٹے کی شہادت پر فخر ہے میانوالی میں شہید طارق عباس کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔شور کوٹ میں جاوید اقبال کی گکھ 18میںمکمل اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی ۔ریڈار آپریٹر منیر احمد شہید کو گجرات میں مکمل اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا ۔شہیدوں کی نماز جنازہ میں عسکری و مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔کئی مقامات پر پاکستانی فورسز کی جانب سے شہداءکو سلامی پیش کی گئی تو وہاں پر موجود لوگوں نے بے اختیار نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کر دیئے ۔اس موقع پر شہیدوں کے لواحقین نے اپنے پیاروں کو جذبات سے مغلو ب ہو کر سپردخاک کیا ۔