نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے میچ سے پہلے ہی بھارتی کھلاڑیوں کی نیندیں اڑا دیں،ایسا بیان دے دیا کہ کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی رات بھر سو نہیں سکے گا 

نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے میچ سے پہلے ہی بھارتی کھلاڑیوں کی ...
نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے میچ سے پہلے ہی بھارتی کھلاڑیوں کی نیندیں اڑا دیں،ایسا بیان دے دیا کہ کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی رات بھر سو نہیں سکے گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے مابین ہو گا ،دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اس بڑے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پر عزم ہیں ،ایسے میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر عثمان خان نے میچ سے پہلے ہی ایسا بیان دے دیا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کی رات کی نیند ہی اڑا دی ہے ،یاد رہے کہ عثمان خان شنواری نے ہانگ کانگ کے خلاف 19رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور انہوں نے یہ تینوں وکٹیں ایک ہی اوور میں حاصل کی تھیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان آج(بدھ کے روز) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں بھارت سے ٹکرائے گا ،ہانگ کانگ میچ کے ہیرو پاکستانی فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے کہا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے خلاف تین وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے اورہندوستان کے خلاف ان کی پانچ وکٹ حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران ان کے پاؤں پرچوٹ لگ گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں میدان کے باہرجانا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا پیرمیں چوٹ لگنے سے خون بہہ رہا تھا، اب میں ٹھیک اورپوری طرح سے فٹ ہوں، ہماری باؤلنگ شاندارہے اورہم بھارت کے خلاف بھی بہترین باؤلنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاہورمیں پریکٹس کرکے آئے ہیں اور دبئی میں بھی اچھی پریکٹس کی ہے، اس لئے ہم پوری طرح سے فٹ ہیں،میں نے انڈین ٹیم کو بھی پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا ہے، اس لحاظ سے میچ اچھا ہونے کی امید ہے۔عثمان خان شنواری کا کہنا تھا کہ جو بھی کھلاڑی ہندوستان کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی پیش کرتا ہے، اس کا کیریئربن جاتا ہے، اس لئے ہرکھلاڑی اس میچ میں بہتر سے بہترکارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے، میرا مشن ہے کہ میں ہندوستان کے خلاف 5 وکٹ حاصل کروں۔

مزید :

کھیل -