نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے،حنا فرید

نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے،حنا فرید
نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے،حنا فرید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) گلوکارہ حنا فرید نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے‘ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں ہمیں نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا۔ موجودہ حکومت فنکار نواز ہے اور فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے۔

مزید :

کلچر -