ایشیا کپ ، پاکستان کیخلاف میچ دھونی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا،گنگولی

ایشیا کپ ، پاکستان کیخلاف میچ دھونی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا،گنگولی
ایشیا کپ ، پاکستان کیخلاف میچ دھونی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا،گنگولی

  

دبئی(آئی این پی)سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف میچ دھونی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا،ایک بھارتی اخبار میں لکھے گئے اپنے کالم میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچز ہمیشہ سے ہی سنسنی خیز ہوتے ہیں مگر جب سے پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت کو ہرایا ہے اس وقت سے ناقدین کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں میں مقابلہ برابر کا ہوگا ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے گنگولی نے کالم میں لکھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے اور جب سے مکی آرتھر نے اس کی کوچنگ سنبھالی ہے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی