بھارت کا پاکستانی سرحد پر جدید ترین اسرائیلی ٹیکنالوجی کی حامل سمارٹ فینسنگ پر کام شروع

بھارت کا پاکستانی سرحد پر جدید ترین اسرائیلی ٹیکنالوجی کی حامل سمارٹ فینسنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (آئی این پی) بھارت نے پاکستان کے ساتھ اسمارٹ فینس کا کام شروع کردیا۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جدید باڑکا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کے اپنے ایک دورے کے دوران اس طرح کی ٹیکنالوجی کو استعمال میں دیکھا تھا اور اب اسے بھارت میں بھی آزمایا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے جموں علاقے میں بھارت۔پاکستان سرحد پر ایک نئی فینسنگ کے دو آزمائشی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ بھارت کے سرحدی حفاظتی دستے بارڈر سیکیورٹی فورس کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس اسمارٹ فنسینگ میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ بھارتی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کو نقائص سے پاک بنانا بہت اہم ہے۔ بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ آزمائشی طور پر شروع کئے گئے ان دو منصوبوں سے سرحد کے ساڑھے پانچ کلو میٹر حصوں کا احاطہ ہو گا۔ یہ بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا اعلیٰ ٹیکنالوجی کا نگرانی کرنے والا سسٹم ہے جو ان کے بقول زمین، پانی اور یہاں تک کہ ہوا اور زیرِ زمین بھی ایک نہ دکھائی دینے والی برقیاتی رکاوٹ پیدا کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پوشیدہ باڑ سرحد پار سے بالخصوص انتہائی دشوار علاقوں سے در اندازی اور دوسری غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کی کوششوں میں مددگار ثابت ہو گی۔بی ایس ایف عہدیداروں کے مطابق اس نئی باڑ میں نگرانی کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سرویلنس ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو زمین کے اوپر سے یا سرنگوں کے ذریعے کی جانے والی در اندازی کے بارے میں فوری اطلاع دے گی۔ باڑ میں تھرمل امیجر، انفرا ریڈ اور لیزر پر مبنی چوکس کرنے والے آلات نصب ہوں گے۔
سمارٹ فینسنگ

مزید :

علاقائی -