افغانستان ، پولیس اہلکار کی فائرنگ،9ساتھی اہلکار ہلاک

افغانستان ، پولیس اہلکار کی فائرنگ،9ساتھی اہلکار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(آئی این پی)افغان صوبہ بلخ میں ایک پولیس اہلکارنے فائرنگ کر کے اپنے ہی 9ساتھیوں کو موت کی نیند سلا دیا، حملہ آور پولیس اہلکار تمام اسلحہ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ بلخ میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ہی نو ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ پیر کی شب ایک چیک پوائنٹ پر پیس آیا۔ مقامی پولیس کے اہلکار محمد الدین خنجیر کے بقول حملہ آور کا تعلق ایک قریبی پولیس اسٹیشن سے تھا اور وہ طالبان سے ہاتھ ملانے کے مقصد سے نکلا تھا۔ حملہ آور تمام اسلحہ لے کر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
افغانستان؍9ہلاک

مزید :

علاقائی -