کرتار پور بارڈر کھولنے کا معاملہ سدھو کی وجہ سے سیاست کا شکار ہو گیا،سشما سوراج

کرتار پور بارڈر کھولنے کا معاملہ سدھو کی وجہ سے سیاست کا شکار ہو گیا،سشما ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (این این آئی ) بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ کی پاکستان کے دورے اور آرمی چیف سے گلے ملنے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی برہم ہوگئیں، سابق کرکٹر سے ملاقات میں ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں ڈانٹ پلادی۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نوجوت سنگھ سدھو پر الزام لگایا کہ نارووال کے قریب کرتار پور بارڈر کھولنے کا معاملہ صرف ان کی وجہ سے سیاست کا شکار ہو گیا ۔سشما سوراج نے سدھو سے کہا کہ بھارت کرتار پور سرحد کھولنے کے لئے پاکستان سے بات کرنے کی تیاری کر رہا تھا لیکن ان کے بیانات کی وجہ سے معاملہ موخر ہو گیا ہے۔
سشما سوراج

مزید :

علاقائی -