گیس قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی متاثر ہوگا،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی متاثر ہوگا ٗہم کسی بھی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کی مذمت کریں گے اور اضافہ کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی متاثر ہوگا، گھریلو اور صنعتی صارفین بھی اس فیصلے سے متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے، ہم کسی بھی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کی مذمت کریں گے اور اضافہ کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ہر اس پالیسی کی مخالفت کرے گی جس سے عوام متاثر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف قانون کی حکمرانی اور بالادستی کو فروغ دینے کیلئے وطن واپس آئے اور عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب