پاکستان اور ڈنمارک کا تھراپیٹک مصنوعات کے تبادلہ میں سہولتوں کو یقینی بنانے پر اتفاق

پاکستان اور ڈنمارک کا تھراپیٹک مصنوعات کے تبادلہ میں سہولتوں کو یقینی بنانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ڈنمارک نے تھراپیٹک مصنوعات کے تبادلہ میں سہولتوں کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر رولف مائیکل ہئے پیریرا اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شیخ اختر حسین کے درمیان منگل کو یہاں ملاقات کے دوران پایا گیا۔ بات چیت کے دوران فارما سیوٹیکل اور غذائی تجارت کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آر اے کے سربراہ نے سفیر کو پاکستان میں ڈرگز، ہیلتھ اور او ٹی سی مصنوعات کی رجسٹریشن کیلئے ریگولیشن کے بارے میں آگاہ کیا۔
اتفاق

مزید :

علاقائی -