نقیب اللہ قتل کیس،مفرور ملزموں سے متعلق رپورٹ عدالت جمع

نقیب اللہ قتل کیس،مفرور ملزموں سے متعلق رپورٹ عدالت جمع

کراچی(آئی این پی ) تفتیشی افسر نے نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، جج کی رخصتی کے باعث 11 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ منگل کو نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران سابق ایس ایس پی ملیر را ؤ انوار اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔تاہم کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی رخصتی کے باعث 11 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔دریں اثناء منگل کوکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں را ؤ انوار نے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس را ؤ انوار نے محرم الحرام کے بعد اہم پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دے دیا۔ 5 اعلی افسران بھی جے آئی ٹی میں تفتیش صحیح نہیں کر سکے، حتی کہ جے آئی ٹی میں میرا فون نمبر تک غلط درج کیا گیا۔انہوں نے کہا میری پوسٹنگ لازمی ہوگی، مجھ پر صرف الزامات ہیں۔

راؤ انوار

مزید : علاقائی