برطانوی وزیر داخلہ کی پنجابی اور اردو زبان میں گفتگو
لاہور)جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کے دوران برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید نے ہلکے پھلکے انداز میں بھی گفتگو کی اور انہوں نے گفتگو کے دوران انگریزی کے علاوہ پنجابی اور اردو زبان میں بھی گفتگو کی جس پر شرکاء نے پسندیدگی کا اظہار کیاجبکہ ملاقات کے موقع پر موجود شخصیات نے برطانوی وزیر داخلہ کی لطیف پیرائے میں گفتگو پر مسرت کا اظہار کیا ۔