سعودی حکومت نے عمرہ پالیسی پھر تبدیلی کر دی،ویزہ 30دن کا ہو گا

سعودی حکومت نے عمرہ پالیسی پھر تبدیلی کر دی،ویزہ 30دن کا ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت نے عمرہ پالیسی میں پھر تبدیلی کر دی،عمرہ ویزہ 30دن کا ہو گا،عمرہ ویزہ پر عمرہ زائرین مکہ،مدینہ کے علاوہ سیر کے لیے یا رشتے داروں سے ملنے کے لیے دوسرے شہروں میں بھی جا سکیں گے اس کے لیے جس کمپنی کا عمرہ ویزہ لگا ہو گا اس کا اجازت نامہ لازمی ہو گا،نئی پالیسی کے مطابق اہل پاکستان کے لیے دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں کے لیے دو ہزار ریال کی لائف ٹائم شرط واپس ،پاکستانی عمرہ زائرین کو دو ہزار ریال دینا ہو گا جنہوں نے گزشتہ دو سالوں میں عمرہ کیا ہو گا ،دو ہزار ریال کی لازمی شرط 1438ھ اور1439ھ سال کے لیے ہو گی اس سے پہلے عمرہ کرنے والوں پر دو ہزار ریال کی شرط نہیں ہو گی ،دلچسپ امر یہ ہے کہ لائف ٹائم عمرہ کی شرط صرف پاکستان کے لیے لگائی گئی تھی،ٹریول ٹریڈ سے وابستہ افراد سعودی فیصلے سے خوش ہیں عملی طور پر اس کا کم فائدہ ہونے کا امکان ہے،عمرہ ٹریڈ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ دو سال کی پابندی کی وجہ سے 15سے 20فیصد افراد کو فائدہ ہو گا ،عمرہ ٹریڈ سے وابستہ افراد کو دو ہزار ریال کی شرط اور بائیومیٹرک کی شرط ختم کرانے کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی دیگر شہروں میں جانے کی سہولت خوش آئند ہے اس کے لیے سعودی عمرہ کمپنی کا اجازت نامہ ضروری ہو گا،30دن کے اندر عمرہ والوں کی واپسی کی ذمہ دار سعودہ عمرہ کمپنی ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -