بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی اور پیداوار میں اضافے سے شارٹ فال مزید کم

بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی اور پیداوار میں اضافے سے شارٹ فال مزید کم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)کامرس رپورٹر( ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی اور پیداوار میں اضافہ کے باعث شارٹ فال مزید کم ہو گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کر دی گئی ۔ لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ریلیف شہروں میں رات کے وقت زیادہ دیا گیا ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں رات کے وقت موسم قدرے خوش گوار ہوجانے کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی آئی ہے دوسری جانب ارسا کی جانب سے منگلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافہ کے باعث ہاہیڈل کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔گزشتہ روز بھی وزارت بجلی و پانی کے اعلان کے برعکس مجالس اور امام بارگاہوں والے فیڈرز پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ مجالس اور امام بارگاہوں والے فیڈرز پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی کوشش گزشتہ روز بھی دیگر صارفین کے لئے عذاب کا باعث بنی رہی ۔ دن کو بجلی کی کم پیداوار کی حکمت عملی کے باعث کئی علاقوں میں مسلسل لوڈ شیڈنگ کی گئی جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ کئی علاقوں میں پانی کی بھی قلت ہو گئی ۔ گزشتہ روز شہروں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔
شارٹ فال

مزید :

صفحہ آخر -