6افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات
لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے چھ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ گریڈ 20 کے آفیسر جاوید احمد کو چیرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کا چارج مل گیا، تقرری کے منتظر خالد شیر دل کو سپیشل سیکرٹری (بجٹ اینڈ ریسورس ) محکمہ خزانہ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ ساجد احمد خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جھنگ کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ماحولیات پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ واحد ارجمند ضیاء ڈپٹی ڈائریکٹر کمشنر آفس اوورسیز پاکستانی کمیشن کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جھنگ تعینات کیا گیا ہے۔ خزران علی سیکشن آفیسر محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو ٹرانسفر کر کے سیکشن آفیسر کانفیڈنشل (IV) کانفیڈنشل ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ غیاث الرحمٰن سیکشن آفیسر محکمہ مائینز اینڈ منرلز کو ٹرانسفر کر کے سیکشن آفیسر سروسز ( I ) سروسز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر دئیے گئے ہیں اور عامر سہیل کیفی اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کوآرڈ کو ٹرانسفر کر کے سیکشن آفیسر سروسز ( I ) سروسز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے۔علاو ہ ازیں حکومت پنجاب نے گریڈ 20 کے آفیسر جاوید احمد کو چیرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کا چارج سونپ دیاوہ اس سے قبل پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ممبر آپریشن کے طور پر کام سرانجام رے رہے تھے ۔ڈاکٹر راحیل صیدیقی کی سربراہی میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریونیو کو 22 ارب سے 110 ارب تک ٹیکس محصولات میں اضافہ پر حکومت میں ان کی کارکردگی کا کافی سراہا گیا ہے ٹیکس کی شعبے میں 30 سال کا تجرب اور برطانیہ دے اعلی تعلیم یافتہ ہے۔